ڈیلرز کے بعد تیل کمپنیوں کا بھی مارجن میں اضافے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)پیٹرولیم ڈیلرز مارجن کے بعد تیل کمپنیوں نےبھی اپنے مارجن میں اضافے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیئرمین اوگرا کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےمطالبات پیش کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہےکہ ستمبر 2023 کے بعد سے آئل کمپنیوں کے مارجن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ اگست میں ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، کمپنیوں کے مارجن میں 1 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ عمل درآمد کا منتظر ہے۔
کونسل کا کہنا تھا کہ مارچ 2026 سے کمپنیوں کے 66 ارب روپے کے پرائس کلیمز زیر التوا ہیں جو پٹرول کے 5 درآمدی کارگوز کی رقم کے مساوی ہیں، وہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، خطے کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سپلائی چین کے مسائل پہلے سے موجود ہیں اور اگر مالی حالت کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی تو اس کی ذمہ داری آئل کمپنیوں پر نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پانچویں جماعت تک وفاق کی طرز پر نصاب لگانے پر غور
او سی اے سی نے اپیل کی ہے کہ زیر التوا کلیم کی تصدیق کا عمل فوری مکمل کر کے واجبات ادا کیے جائیں اور معاملے کے حل کے لیے چیئرمین اوگرا کے ساتھ فوری ملاقات کرائی جائے۔