کراچی :ائیرپورٹ پر میاں بیوی کے سامان سے چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران میاں بیوی کے سامان سے 580گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق کارروائی ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچرز پر کی گئی جہاں میاں بیوی غیر ملکی پرواز کےذریعے دبئی روانہ ہورہے تھے۔
مزید پڑھیں:جعلی ٹکٹ پر مسافر ایئرپورٹ داخل ، ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا
ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات زیورات کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی جس کا وزن 580 گرام ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔