لاہور؛ کلہاڑی کے وار سے خاتون کو قتل کرنے والا میاں بیوی شیخوپورہ سے گرفتار

Aug 28, 2026 | 18:56:PM
لاہور؛ کلہاڑی کے وار سے خاتون کو قتل کرنے والا میاں بیوی شیخوپورہ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورکے علاقے سندر میں خاندانی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والے قاتل میاں بیوی شیخوپورہ سے گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کر کے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم جہانگیر پر مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے شابانہ بی بی کو قتل کرنے کا الزام ہے، واردات کے دوران شاہد اقبال بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق پولیس و فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے اور قانونی کارروائی جاری ہے، مرکزی ملزم جہانگیر اور اس کی اہلیہ کو کوٹ عبدالمالک، شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا، قتل کے دونوں ملزمان کو وقوعہ کے صرف 7 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست دے کر پاکستان کونسی پوزیشن پر براجماں ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: