لاہور میں تیسری بیوی کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ساتھیوں سمیت کراچی سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)گجر پورہ میں تیسری بیوی بشریٰ بی بی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے نوٹس پر ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کیا اور پہلی بیوی، بیٹے اور ہم زلف کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی :گھر کی مالکن کو قتل کرنے کے جرم میں مالی کو سزائے موت، ساتھی کو عمر قید