راولپنڈی :گھر کی مالکن کو قتل کرنے کے جرم میں مالی کو سزائے موت، ساتھی کو عمر قید

Sep 07, 2026 | 19:21:PM
راولپنڈی :گھر کی مالکن کو قتل کرنے کے جرم میں مالی کو سزائے موت، ساتھی کو عمر قید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) روالپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے  گھر کی مالکن کو بے دردی سے قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم  مالی عارف کو ساتھی کے ساتھ مل کر اقدام قتل کرنے میں قصور وار قرار دے دیا ۔

عدالت نے قرار دیا کہ  مجرم مالی عارف کا ساتھی مجرم کے ساتھ مل کے قتل کرنے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہو گیا ،استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش کرنے پر جرم ثابت ہوا۔ 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاہ اعجاز صوفی خاتون کے قتل کا فیصلہ سنا تے ہوئے مجرم عارف کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی گئی  جبکہ مجرم عثمان کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔

مجرم عارف خاتون کے گھر مالی تھا جس نے ساتھی مجرم عثمان کے ساتھ ملکر خاتون کو قتل کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ جون 2025 تھانہ چکلالہ میں درج کیا گیا تھا، عدالت نے تمام ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے 11 طلبہ و طالبات گرفتار