نہم جماعت میں خراب نتائج ؛41 سکول سربراہان انکوائری کیلئے طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)نہم لاہور بورڈ میں 20 فیصد سے کم نتائج پر 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب کے ساتھ انکوائری کیلئے طلب کرلیاگیا۔
انکوائری میں تمام مضامین کے اساتذہ کا الگ سے رزلٹ مانگا گیا ہے۔
ذاتی شنوائی کے بعد سکول سربراہان اور اساتذہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی،ان 41 سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول پکے کوارٹرمغلپورہ، پاجیاں،رنگ محل، گووند رائیونڈ ، شاہ پور کانجراں،کرباٹ ،اعوان دہائی والا،برقی اور راوی روڈ سکول شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریز کی منظوری دیدی
گورنمنٹ ہائی سکول مقبول عام جی او آر ون،جامن کینٹ، چاچو والی لاہور کینٹ ،مراکہ کوارٹر،چاہ میراں،مومن پورہ، چونگ خورد،لدھکے اوچے، بلال گنج ،جلو اسٹیشن اورہیئر پنڈ بھی اس میں شامل ہیں۔