پنجاب کے سرکاری سکولوں کی خراب کارکردگی، انکوائری شروع
20 فیصد سے کم رزلٹ دینے والے اساتذہ کو ملازمت سے ہٹایا جائے گا،وزیرتعلیم راناسکندرحیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے سرکاری سکولوں کی خراب کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے انکوائری شروع کردی۔
وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات کاکہناہے کہ 20 فیصد یا اس سے کم نتائج والے 2200 سرکاری اسکولز کی نشاندہی کی گئی ہے،نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج پر پرنسپلز اور سربراہان کو تین روز میں وضاحت دینے کا حکم دیاگیاہے۔
وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات کے مطابق متعلقہ سکول سربراہان کو تعلیمی معیار اور طلبہ کے نتائج میں بہتری لانے کا حکم دیاگیاہے جبکہ 20 فیصد سے کم رزلٹ دینے والے اساتذہ کو ملازمت سے ہٹایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کےپیٹرولیم ڈیلرز کے لیے ایڈوائزری جاری
رانا سکندر حیات کاکہناہے کہ اساتذہ کے خلاف طویل انکوائریز نہیں ہوں گی، کم رزلٹ پر براہ راست کارروائی ہوگی،3سے 5سال مسلسل خراب رزلٹ دینے والے استاد کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں، اعلیٰ کارکردگی والے اساتذہ کو انعام بھی دیا جائے گا۔