ملک بھر کےپیٹرولیم ڈیلرز کے لیے ایڈوائزری جاری

Sep 11, 2026 | 14:46:PM
 ملک بھر کےپیٹرولیم ڈیلرز کے لیے ایڈوائزری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر کےپیٹرولیم ڈیلرز کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
ایڈوائزری میں اوگرا، سول ڈیفنس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے قواعد پر عمل کولازمی قرار دیاگیاہے۔
پی پی ڈی اے کی جانب سے ڈیلرز کو اپنے ریکارڈ، دستاویزات اور حفاظتی اقدامات دوبارہ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ مختلف سرکاری محکمے، ریگولیٹری اور مقامی حکام ملک بھر میں پیٹرول پمپس کا معائنہ کرنے جا رہے ہیں۔
ایڈوائزری میں تمام ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اوگرا، ایکسپلوز، سول ڈیفنس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے قوانین کے مطابق آلات اور حفاظتی انتظامات مکمل رکھیں ،حفاظت اور سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد کمی
ایسوسی ایشن نے ڈیلرز کے مفادات کے تحفظ اور متعلقہ حکام سے رابطے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن حکام سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔