عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک بڑا اور غیر متوقع الٹ پھیر دیکھنے میں آیا ہے جہاں سونے کی قیمتیں اچانک 2 فیصد سے زیادہ بڑھ کر تمام اندازوں کو غلط ثابت کر چکی ہیں۔پچھلے ہی سیشن میں چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد، سونے نے ایسی پرُاعتماد واپسی کی ہے کہ تمام سرمائے کاروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق فی اونس سونا اچانک 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,360 ڈالر کی بلندی پر جا پہنچا، جبکہ دسمبر کی ترسیل کے معاہدے 4,399 ڈالر پر بند ہوئے۔ اس اچانک تیز رفتاری کی بڑی وجہ امریکی ڈالر میں ہونے والی سستی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر گئیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں گراوٹ نے سونے پر قائم شدید دباؤ کو فوراً ختم کر دیا ہے، فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں تبدیلی کے بعد عالمی منڈی میں سونامی جیسی صورتحال ہے اور سرمائے کار اب سونے کو محفوظ ترین پناہ گاہ سمجھ کر تیزی سے خریداری کر رہے ہیں۔