وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں کوئی رکاوٹ آئی تو دور کی جائے گی؛طارق فضل چوہدری

یہ ٹارگٹڈ سبسڈی ، فلیٹ سبسٹڈی دیں گے تو امراء بھی لے جائیں گے،ایک ایس ایم ایس پرریلیف مل جاتا ہے 

Sep 18, 2026 | 15:45:PM
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں کوئی رکاوٹ آئی تو دور کی جائے گی؛طارق فضل چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں تو عوام کو عالمی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کے لئے وزیر اعظم نے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا۔
 وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل، رکشہ، چنگ چی اور آٹھ سو سی سی گاڑیوں کو بیس اور تیس لٹر پیٹرول پر سو روپے لٹر ریلیف دیا جارہا ہے، رجسٹریشن میں رکاوٹیں دور کی جاچکی ہیں، ایک ایس ایم ایس پرآپ کوریلیف مل جاتا ہے ،اب ایس ایم ایس بھی مفت کردیا گیا ہے۔ 
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ جن لوگوں کو مشکلات ہیں ان کا ازالہ کیا جارہا ہے میں نے پیٹرول پمپس کا دورہ کیا ہے، پیٹرول پمپس پر دورے کے دوران نوجوانوں کو خوش دیکھا، جن لوگوں کو ایشوزآرہے ہیں ان کو بھی حل کیا جارہا ہے، پیٹرول پمپس والوں کو خدشہ تھا کہ ریلیف کے پیسے کب ملیں گے، پیٹرول پمپس والوں کو بھی پیسہ ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کتنی اشیاء مہنگی کتنی سستی ہوئیں؟ادارۂ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے  کہاکہ  اسلام آباد کے 865پیٹرول پمپس پر ایک کروڑ سے زائد ریلیف رقم دی جاچکی ہے ،اگر کوئی رکاوٹ آئے گی تو دور کی جائے گا، یہ ٹارگٹڈ سبسڈی ہے اگر فلیٹ سبسڈی دیں گے تو امراء بھی لے جائیں گے۔