شام میں احتجاج رنگ لے آیا،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان

Sep 18, 2026 | 10:06:AM
شام میں احتجاج رنگ لے آیا،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )شام میں ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں شدید ترین احتجاج اور ہنگامے پھوٹ پڑے، سڑکوں پر جلتے ہوئے ٹائروں، بلاک شدہ شاہراہوں اور عوام کے شدید غم و غصے کو دیکھتے ہوئے شامی حکومت نے بالآخر جزوی طور پر پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت کی جانب سے  ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 60 روپے (شامی پاؤنڈ) تک کی بڑی کمی کی گئی ہے۔ وزیر توانائی محمد البشیر نے ایک ایمرجنسی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 175 پاؤنڈ کی معیاری قیمت کے مقابلے میں اب مقامی سطح پر تیار کردہ ڈیزل زراعت اور گھریلو استعمال کے لیے 115 پاؤنڈ فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا، یعنی عوام کو فی لیٹر 60 پاؤنڈ کا سیدھا فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ صنعتی شعبے کے لیے بھی ڈیزل 150 پاؤنڈ فی لیٹر (25 پاؤنڈ سستا) فراہم کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

یہ فیصلہ صدر احمد الشرع کے ساتھ ایک ہنگامی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ شام کی تقریباً 90 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، ایسے میں ایندھن کی قیمتوں میں یکدم اضافے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ حکومت نے مقامی طور پر ریفائننگ کا نظام دوبارہ فعال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔