پیٹرول کی قیمت میں کمی ،ڈیزل مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 18 ستمبر 2026 کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں ۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے مقررہو گئی۔
پٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی،پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے مقررہو گئی۔
اعلامیہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔