جعلی ٹکٹ پر مسافر ایئرپورٹ داخل ، ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا

Sep 18, 2026 | 12:59:PM
جعلی ٹکٹ پر مسافر ایئرپورٹ داخل ، ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جعلی ٹکٹ پر مسافر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ٹکٹ کے ذریعے داخل ہونے والے مسافر کو سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر عبداللہ مبینہ طور پر جعلی ٹکٹ کے ذریعے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچ گیا تھا۔

 دوران چیکنگ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں کو مسافر کے ٹکٹ پر شک ہوا جس پر تحقیقات کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھاریاں میں خوف پھیل گیا! نوجوان کو کتے نے کاٹا یا شیر نے؟ معمہ الجھ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کے پاس سعودی عرب کا مبینہ جعلی ٹکٹ موجود تھا۔ اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

واقعے کے حوالے سے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔