پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Sep 18, 2026 | 11:41:AM
پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے اگست میں برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمت اور ان پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:لاہور سے سکردو تک پیدل سفر،طالبعلم نے تاریخ رقم کر دی

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔

قبل ازاں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیرو اولو نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ترک سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد مختلف دوطرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت ہونے والی پیش رفت سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔