سعودی عرب اور پاکستان میں سائبر سیکیورٹی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خالد چیمہ)سعودی عرب اور پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں مفاہمتی یادداشت سعودی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی اور پاکستان کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان طے پائی۔
معاہدے پر سعودی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد بن محمد المزيد اور پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شیزہ فاطمہ خواجہ نے دستخط کیے۔
مفاہمت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانا، سائبر اسپیس اور اہم قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا اور سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے تجربات اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کرنا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئےفیسوں کے حوالے سے بڑی خبر