پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے سمیت اقتصادی تعلقات مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ازبکستان میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ازبک نائب وزیراعظم جمشید خودجایف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سفیر نے ازبکستان کے 35 ویں یوم آزادی پرنائب وزیراعظم کو مبارکباد دی اور آزادی کے بعد مختلف شعبوں میں ازبکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز کے ذمہ داروں کی معطلی،نئی انتظامیہ نےچارج سنبھال لیا
اس موقع پر ازبک نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے سرکاری اداروں، کاروباری برادری اور چیمبرز کو متحرک کر کے اقتصادی تعاون کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یقین دلایا کہ پاکستان مشترکہ اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے، جبکہ دونوں ممالک نے اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے ایک جامع روڈ میپ بھی تیار کر رکھا ہے۔