کھاریاں میں خوف پھیل گیا! نوجوان کو کتے نے کاٹا یا شیر نے؟ معمہ الجھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کھاریاں میں نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ معمہ بن گیا، کتے کاٹنے یا پالتو شیر کے حملے پر سوالات اٹھنے لگے۔
گجرات کے علاقے کھاریاں میں نوجوان کے زخمی ہونے کا واقعہ پراسرار صورت اختیار کر گیا ہے، ابتدائی پولیس رپورٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کے ریکارڈ کے مطابق نوجوان کو کتے کے کاٹنے کا بتایا گیا، جس کے بعد ہسپتال میں اسی بنیاد پر اس کا علاج بھی کیا گیا۔
تاہم عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل ہونے کے بعد نوجوان نے بیان دیا کہ اسے کتے نے نہیں بلکہ پالتو شیر نے زخمی کیا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوجوان کو شیر کے حملے میں زخم آئے۔
واقعے کے بعد کئی سوالات سامنے آ گئے ہیں، اگر حملہ شیر نے کیا تھا تو ابتدائی ریکارڈ میں کتے کے کاٹنے کا ذکر کیوں کیا گیا؟ رہائشی علاقے میں پالتو شیر رکھنے کی اجازت کس کے پاس تھی اور اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مختلف بیانات کے باعث معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے جبکہ واقعے کی اصل حقیقت جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمن; سعودی اتحادی یمنی فورسز کی حوثیوں کے خلاف کارروائی، 30 حوثی جنگجو ہلاک، 60 زخمی