پیٹرول 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ، پیٹرول 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

39 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ایئر لائن کی فضائی میزبان ہوٹل کی 24ویں منزل سے گر کر ہلاک