کتنی اشیاء مہنگی کتنی سستی ہوئیں؟ادارۂ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

Sep 18, 2026 | 15:30:PM
کتنی اشیاء مہنگی کتنی سستی ہوئیں؟ادارۂ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم)وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
وفاقی ادارۂ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے۔
ادارۂ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 10.64 فیصد پر پہنچ گئی، حالیہ ہفتے میں تمام اشیاء کے مقابلے میں ڈیزل اور پیٹرول سب سے زیادہ مہنگے ہوئے،1 ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں،مہنگائی 3 سال بعد سنگل ڈیجٹ، اگست 2024 میں شرح 9.6 فیصد رہی جو اکتوبر 2021 کے بعد کم ترین ہے.

یہ بھی پڑھیں: پانچویں جماعت تک وفاق کی طرز پر نصاب لگانے پر غور

ادارۂ شماریات کے مطابق 1 ہفتے میں ڈیزل 7.29 اور پیٹرول 6.40 فیصد مہنگا ہوا، ایل پی جی کی قیمتوں میں 3.26 فیصد اضافہ ہوا، لہسن 1.94 اور انڈے 1.72 فیصد مہنگے ہوئے،دالوں اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، کیلے 6.17 اور ٹماٹر 5.66 فیصد سستے ہوئے جبکہ پیاز 4.57 اور چکن 2.33 فیصد سستی ہوئی۔
اس ہفتے چاول، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔