ہفتہ وار مہنگائی 0.65 فیصد بڑھ گئی،سالانہ شرح 8.35 فیصد ریکارڈ

Sep 04, 2026 | 15:12:PM
 ہفتہ وار مہنگائی 0.65 فیصد بڑھ گئی،سالانہ شرح 8.35 فیصد ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر اوپر چلا گیا ،ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 8.35 فیصد تک پہنچ گئی ہے،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.65 فیصد بڑھ گئی جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 8.35 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتےکے دوران 7 اشیاء سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں پیاز 26.30 فیصد مہنگے ہوا،ٹماٹر 2.55 اورآلو کی قیمتوں میں0.96 فیصد کا اضافہ ہوا،پیٹرول 0.90 فیصد اور ڈیزل 0.09 فیصد مہنگا ہوا ،آٹا،چکن اوردال ماش کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سونا پھرہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟
 ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 2.54 اور دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوئی،چینی،انڈے،دال چنے اورگڑکی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔