سونے،چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Sep 18, 2026 | 15:53:PM
سونے،چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )  سونے کی قیمت میں فی تولہ 6900 روپے اضافہ ،قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے پر پہنچ گئی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ،فی تولہ سونے کی قیمت میں  6900  اضافہ ہو گیا ، قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے پر پہنچ گئی ۔
 دس گرام سونا 5914 روپے مہنگاہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے کا ہوگیا،فی تولہ چاندی 300 روپے اضافے سے 7169 روپے پر پہنچ گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی!

 دوسری جانب عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک بڑا اور غیر متوقع الٹ پھیر دیکھنے میں آیا ہے جہاں سونے کی قیمتیں اچانک 2 فیصد سے زیادہ بڑھ کر تمام اندازوں کو غلط ثابت کر چکی ہیں۔

پچھلے ہی سیشن میں چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد، سونے نے ایسی پرُاعتماد واپسی کی ہے کہ تمام سرمائے کاروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق فی اونس سونا اچانک 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,378 ڈالر کی بلندی پر جا پہنچا، جبکہ دسمبر کی ترسیل کے معاہدے 4,399 ڈالر پر بند ہوئے۔ اس اچانک تیز رفتاری کی بڑی وجہ امریکی ڈالر میں ہونے والی سستی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی بتائی جا رہی ہے۔