سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی

Sep 07, 2026 | 17:06:PM
 سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4,406 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے بعدمقامی سطح پر 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2,400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2,058 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 39 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے  جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7,059 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :  آئی سی سی نےفاطمہ ثنا پر جرمانہ عائد کردیا