پنجاب بھر کے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کیلئےخوشخبری

Aug 31, 2026 | 19:09:PM
پنجاب بھر کے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کیلئےخوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض) پنجاب بھر کے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کیلئے اچھی خبرسامنے آئی ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری جلد منظور ہوجائے گی،سکول ٹیچرز انٹرنز کا بجٹ پہلے ہی سے منظور شدہ ہے۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا ہے کہ  ہم ہر ماہ ایس ٹی آئیز کو بالا تاخیر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا استنبول کا دورہ مکمل، بشکیک روانہ