پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی مدت میں توسیع کا اعلان

Sep 15, 2026 | 19:35:PM
پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی مدت میں توسیع کا اعلان
کیپشن: کمرہ جماعت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔

فیز ون اور فیز ٹو کے پہلے سے تعینات ایس ٹی آئیز کو جاری رکھنے کی منظوری دیدی گئی،ایس ٹی آئیز کی نئی انٹرن شپ مدت 16 ستمبر سے 31 مئی 2027 تک ہوگی۔

31 مئی 2026 کو مدت مکمل ہونے والے ایس ٹی آئیز کو نئے معاہدے جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی،ایس ٹی آئیز کو ماہانہ 15 ہزار روپے اضافی معاوضہ دینے کی منظوری دیدی گئی،15 ہزار روپے ماہانہ پے انکریمنٹ نظرثانی شدہ شرائط و ضوابط سے مشروط ہوگی۔

جن ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ ختم نہیں کئے گئے، انہیں انٹرن شپ جاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی،31 مئی 2026 سے قبل استعفیٰ دینے یا عہدہ چھوڑنے والے ایس ٹی آئیز توسیع کے اہل نہیں ہوں گے۔

پنجاب کے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایس ٹی آئیز کے نئے معاہدے جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرین کی زد میں آکر 40 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق