نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا استنبول کا دورہ مکمل، بشکیک روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول کا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے،وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس اور ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئےبشکیک روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق استنبول میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کردہ اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی،اس اہم اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے،دورے کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے دوطرفہ ملاقات بھی کی۔
ترجمان کے مطابق استنبول کے دورے کے بعد نائب وزیرِ اعظم ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان اور وزیرِ قومی دفاع یاشر گلر کے ہمراہ استنبول سے بشکیک روانہ ہو رہے ہیں۔

وہ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس اور ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسحاق ڈار ان اجلاسوں میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے ساتھ شرکت کریں گے اور بشکیک میں وزیرِ اعظم کی مختلف اہم مصروفیات میں بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ نےمزید کہاہے کہ ان مصروفیات میں 2 ستمبر کو کرغزستان کے صدر صادق جپاروف کے ساتھ دوطرفہ بات چیت بھی شامل ہے، جس میں پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا جمہوریہ کرغزستان کا سرکاری دورہ 31 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گا، اور اس دورے کے دوران پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت سنبھالے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی