نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ناروےکے وزیر خارجہ سےرابطہ،شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت

Sep 06, 2026 | 18:01:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ناروےکے وزیر خارجہ سےرابطہ،شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ناروے کے فرمانروا شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے صدرِ مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، اپنی جانب سے اور پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور شاہی خاندان و ناروے کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو آنجہانی شاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کر دیا ہے،عبدالعلیم خان 9 ستمبر کو اوسلو میں ہونے والی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

رابطے کے دوران پاکستان اور ناروے کے وزرائے خارجہ نے باہمی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤ‌ں کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  حیدر آباد ؛ کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق