اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار سیکرٹری وزارت خارجہ مقرر

Sep 17, 2026 | 22:32:PM
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار سیکرٹری وزارت خارجہ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 

 فارن سروس آف پاکستان۔ گریڈ 22 کے نیویارک میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کو تبدیل کر کے سیکریٹری وزارت خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

آج سامنے آنے والے  نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم افتخار کی بطور سیکریٹری خارجہ تقرری 18 ستمبر 2026 سے مؤثر ہو گی۔ 

 سپیشل سیکریٹری،  وزارت صنعت و پیداوار احسن علی منگی کو سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار کا عبوری چارج تفویض کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق وہ مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک وزارت صنعت و پیداوار کے سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عر ب کو  ایران کے اتحادی حوثیوں کے حملوں سے نجات دلوانے کے لئے چین حرکت میں آ گیا 

ایک روز قبل سیف انجم کو سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار کے عہدے سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

 وفاقی حکومت نے دیگر اعلیٰ افسران کے بھی تقرر و تبادلے کیے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے انعام الرحمان ملک کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے فضل اکبر کا خیبرپختونخوا سے سندھ حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 19 کے سلیم جہانگیر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اداروں میں  نیا سامان خریدنے پر پابندی، ڈنر لنچ  تقریبات بند، بیرون ملک دورے بند، کفایت شعاری مہم کا نیا نوٹیفیکیشن 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی