وفاقی حکومت نے کئی افسروں کے تقرر اور تبادلے کر دیئے، ایک کی ڈیپوٹیشن میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے افسران کے تقرر و تبادلے اور ڈیپوٹیشن میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں.
پارس رزاق کو جنرل مینیجر، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی، پرنسپل آفس کراچی تعینات کیا گیا ہے .
محکمہ خزانہ، حکومت سندھ کے آئی جی آف ٹریژریز کاشف علی کی ڈیپوٹیشن میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ہے.
پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 کے عمار اختر کی خدمات 3 سال کیلئے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں.
پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے بھی تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.
اسلام آباد پولیس میں تعینات ڈی آئی جی محمد ہارون جوئیہ کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سپرد کی گئی ہیں۔
این سی سی آئی اے میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر عارف شہباز خان وزیر کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سپرد کی گئی ہیں۔
مزید برآں، ریلویز پولیس میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے حماد حیدر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں حکومت گلگت بلتستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام افسران کے تقرر، تبادلوں، ڈیپوٹیشن میں توسیع اور خدمات سپرد کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: عافیہ نعیم کی میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن ہے، لاہور تعلیمی بورڈ نے غلطی تسلیم کر لی