سپیس ایکس نے3 مواصلاتی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیئے

Sep 15, 2026 | 23:18:PM
سپیس ایکس نے3 مواصلاتی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیئے
سورس: x
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے کمپنی کے لیے ایک اہم مشن کے تحت تین مواصلاتی سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے۔

اماراتی نیو زایجنسی وام کے مطابق فالکن 9 راکٹ نے فلوریڈا کے کیپ کنیورل سپیس فورس سٹیشن سے پرواز کی، جس کے ذریعے لکسمبرگ میں قائم کمپنی ایس ای ایس کے او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹ نیٹ ورک کے آخری تین سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گئے۔

بوئنگ کے تیار کردہ او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹس میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 3,750 پاؤنڈ (1,700 کلوگرام) ہے،سپیس ایکس نے دسمبر 2022 سے شروع ہونے والی چھ فالکن 9 پروازوں کے ذریعے ان تمام سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچایا ہے۔

آج کی پرواز رواں سال سپیس ایکس کا 107واں مداری مشن تھا، ان میں سے 105 پروازیں فالکن 9 راکٹ کے ذریعے جبکہ دیگر دو فالکن ہیوی راکٹ کے ذریعے انجام دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور