حکومت کا پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

Sep 15, 2026 | 17:09:PM
 حکومت کا پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں چار دن کام کی تجویز ہے، جس کے تحت جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی، نقل و حمل کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا اور بازاروں کی تین روزہ بندش، اوقات کار بھی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ