مسلم لیگ ن کا ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب میں نامزد کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)آزاد کشمیر میں صدارتی انتخاب مسلم لیگ ن نے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا،ڈاکٹر نجیب نقی مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدرِ آزاد کشمیر کے لیے امیدوار بنانے کا فیصلہ کر لیا،صدرِ آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں چوہدری سعید اور مشتاق منہاس کے نام بھی زیرِ غور رہے۔
ذرائع کے مطابق صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کا مری میں مشاورت کا اجلاس ہوا، پونچھ ڈویژن کی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار کے نام پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت کا پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور