پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام ،3 خواتین گرفتار

Sep 16, 2026 | 00:29:AM
پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام ،3 خواتین گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے تین خواتین کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق تینوں عورتیں نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں،تینوں خواتین کو سیکیورٹی اور متعلقہ عملے نے پکڑ لیا۔

گرفتار خواتین کو ابتدائی طور پر تھانا کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے,پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد تینوں خواتین کو اندراج مقدمہ کےلیے تھانا ویمن منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور