سانحہ پمز؛ایک لاوارث نومولود کی میت ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد 

 متاثرہ خاندانوں کیلئے اعلان کردہ 50 لاکھ روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو دیے جائیں گے

Aug 30, 2026 | 13:21:PM
سانحہ پمز؛ایک لاوارث نومولود کی میت ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابرشہزادترک)سانحہ پمز میں جاں بحق ہونےوالےایک لاوارث نومولود کی میت ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کردی گئی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے اعلان کردہ 50 لاکھ روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو دیے جائیں گے۔
پمزذرائع کے مطابق 21 جون کو خاتون بچے کو جنم دے کر چھوڑ گئی تھی،15 سالہ نو عمر ماں بچے کی ولادت کے بعد روپوش ہو گئی ،کسی نے شکایت درج نہیں کروائی، جس کے باعث ماں کو تلاش نہیں کیا گیا،بچے کی ماں اب تک لاپتا ہے۔
سانحہ پمزمیںجاں بحق ہونےوالے 14 میں سے 13 بچوں کی میتیں والدین جبکہ ایک لاوارث میت ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کی گئی جووالدین کی عدم دستیابی کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز کے ذمہ داروں کی معطلی،نئی انتظامیہ نےچارج سنبھال لیا
وزارت صحت کے مطابق متاثرہ خاندانوں کیلئے اعلان کردہ 50 لاکھ روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو دیے جائیں گے۔