ایف آئی اے کا مشکوک جامعات کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)ایف آئی اے نے پاکستانی طلباکو داخلے دینے والی مشکوک جامعات کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن ایسے ممالک اور مشکوک جامعات کی نشاندہی کرے گی،
ایف آئی اے امیگریشن نےتحقیقات کر تے ہو ئے کہا کہ کریڈینشلز کی مکمل جانچ کے بغیر داخلے دیئے جاتے ہیں۔
طلبا اور والدین کو فراڈ، جعل سازی اور دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنا ایف آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے مرتب ڈیٹا وزارتِ داخلہ کو ارسال کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والی خاتون کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ
وزارتِ داخلہ کی جانب سے متعلقہ ممالک اور جامعات کو مراسلہ لکھا جائے گا۔
ایف آئی اے کی جانب سے ایسی تمام مشکوک جامعات کی فہرست بنائی جا رہی ہے جو قانونی طور پر منظور شدہ نہیں ہیں۔
طلبا کو جعلی جامعات میں داخلوں کا جھانسا دینے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
معیار پر پورا نہ اُترنے والےطلبا کوداخلہ دینے والی جامعات کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاجائیگا۔