کیپٹن (ر) اسداللہ خان سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار تعینات

Sep 17, 2026 | 22:42:PM
  کیپٹن (ر) اسداللہ خان سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بابر شہزاد ترک) وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ 

  چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کیپٹن (ر) اسداللہ خان کا تبادلہ کر کے  ان کو سیکریٹری، وزارت صنعت و پیداوار تعینات کیا گیا ہے۔

 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر کیپٹن (ر) اسداللہ خان کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سرکاری اداروں میں  نیا سامان خریدنے پر پابندی، ڈنر لنچ  تقریبات بند، بیرون ملک دورے بند، کفایت شعاری مہم کا نیا نوٹیفیکیشن