10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی اہم وضاحت سامنے آگئی۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس کو بند کرنے یا تبدیل کروانے کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اب ہر شہری کے لیے ہزاروں روپے، حکومت کی عوام کو بڑی آفر
سٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز متعارف کروانے کی تجویز وفاقی کابینہ میں زیرِ غور ہے، حتمی فیصلہ ہونے کی صورت میں عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ آگاہ کیا جائے گا جبکہ کسی نوٹ کی بندش کی صورت میں اسے تبدیل کروانے کیلیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک نے عوام کو ہدایت کی کہ کرنسی نوٹوں سے متعلق معلومات کیلیے صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں۔