پاکستان سے غیرقانونی طریقے اختیار کر کے  یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

Sep 17, 2026 | 22:57:PM
  پاکستان سے غیرقانونی طریقے اختیار کر کے  یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان سے غیرقانونی طریقے اختیار کر کے  یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی ہو گئی ہے۔

یہ بات وزیر داخلہ مھسن نقوی نے   ڈی جی انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  کے ساتھ آج اپنی ملاقاتوں کے دوران بتائی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس دوران سدباب اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے مشترکہ اقدامات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کا 100 فیصد خاتمہ ہدف ہے جسے ہر صورت حاصل کریں گے، غیر قانونی مائیگریشن میں کمی کے لیے لیگل مائیگریشن کی نئی راہیں کھولنا ضروری ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل آئی سی ایم پی ڈی نے پاکستان کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کاوشوں کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عر ب کو  ایران کے اتحادی حوثیوں کے حملوں سے نجات دلوانے کے لئے چین حرکت میں آ گیا