ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیووائرل،سوشل میڈیاپرہنگامہ برپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کی’’ڈمپل گرل‘‘اورمقبول اداکارہ ہانیہ عامر اپنی نئی ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنی تھی، اس دوران وہ کھلی چھت والی گاڑی میں کافی پیتے ہوئے ایک گانے پر ڈانس کر رہی تھیں۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب ملک المناک واقعات پر سوگوار ہے، پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں شامل ہانیہ عامر کو اپنے پلیٹ فارم کو اہم مسائل پر آواز اٹھانے کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:شوہرکی پہلی شادی کے بارے میں جانتی تھی؛جیا علی
متعددسوشل میڈیا صارفین نے بالخصوص پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ کی ویڈیو کے وقت پر اعتراض کیاہے،بعض صارفین نے ہری پور کی 4 سالہ آیت نور کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ زیادتی اور قتل کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بھی اداکارہ سے اس معاملے پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔