شوہرکی پہلی شادی کے بارے میں جانتی تھی؛جیا علی
سوتیلی بیٹیوں کے بہت قریب ہوں، ماضی کو ہمیشہ حقیقت کے طور پر قبول کیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی،اور بچوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پہلی باراپنے خیالات کااظہارکردیا۔
جیاعلی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر نے کم عمری میں شادی کی تھی اور میں ان کی دوسری اہلیہ ہوں،میرے شوہر عمران نے 22 سال کی عمر میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایک چینی خاتون سے شادی کی تھی، اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں، جن کی عمریں اب 18 اور 20 سال ہیں، جبکہ دونوں والدین مل کر اپنی بیٹیوں کی پرورش کر رہے ہیں۔
معروف ماڈل واداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے شوہر کی پہلی شادی کے بارے میں ابتداء ہی سے جانتی تھی، جب میری عمران سے شادی ہوئی تو وہ پہلے ہی 10 سال سے طلاق یافتہ تھے، میرے شوہر اور سابق اہلیہ کے درمیان آج بھی ایک دوسرے کے لیے احترام کا رشتہ قائم ہے، میں نے شوہر کو اپنی بیٹیوں کے ساتھ اچھا والد بن کر رہتے دیکھا، جس کی وجہ سے مجھے یقین ہوا کہ وہ ایک اچھے شوہر بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم’’ٹرانسفارمرز‘‘ کے وائس اوور ایکٹر پیٹر کولن چل بسے
جیاعلی نے بتایاکہ میرا شوہر کی سابق اہلیہ کے ساتھ ذاتی تعلق نہیں، تاہم میں اپنی سوتیلی بیٹیوں کے بہت قریب ہوں،میں نے اس ماضی کو ہمیشہ حقیقت کے طور پر قبول کیا اور اسی سمجھ بوجھ کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔