فلم’’ٹرانسفارمرز‘‘ کے وائس اوور ایکٹر پیٹر کولن چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مقبول ہالی ووڈ فلم’’ٹرانسفارمرز‘‘ کے مقبول کردار آپٹیمس پرائم کو اپنی آواز دینے والے وائس اوورایکٹر پیٹر کولن 85 برس کی عمر میں چل بسے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیٹر کولن کے ایجنٹ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پرچل بسے، ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
پیٹر کولن کے اہلِ خانہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنے پیاروں کی موجودگی میں پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر سے صحت یاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی؛ نعمان اعجازکاانکشاف
واضح رہے کہ پیٹر کلن ایک مشہور کینیڈین وائس اوور آرٹسٹ تھے جو کارٹون سیریز ’’ٹرانسفارمرز‘‘ میں ’’آپٹیمس پرائم‘‘ کی جاندار آواز کے لیے دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔