انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

Sep 15, 2026 | 22:35:PM
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ بحری تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

 صدرِ پاکستان نے انڈونیشین نیول چیف کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران انڈونیشین چیف نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے بھی ملاقات کی۔

انڈونیشین نیول چیف نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر! زلزلے کے شدید جھٹکے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: