مسرت مصباح کے شوہر کیساتھ افیئر ؟ جیا علی نے خاموشی توڑ دی

Sep 09, 2026 | 15:38:PM
مسرت مصباح کے شوہر کیساتھ افیئر ؟ جیا علی نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ جیا علی نےمسرت مصباح کے شوہر سے افیئر کے الزام کے حوالے سےخاموشی توڑ دی۔
جیا علی نے اپنے کیریئر کا آغاز مسرت مصباح کے سیلون سے کیا تھا، وہ اس وقت صرف 18 سال کی تھیں، بعد ازاں انہیں سیلون کی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا، جس کے بعد ان کا نام مسرت مصباح کے شوہر عامر کے ساتھ جوڑا گیا،یہ معاملہ اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب مسرت مصباح اور عامر کی شادی ختم ہو گئی۔


ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی نے کہا کہ مسرت مصباح نے اپنی ازدواجی زندگی خراب ہونے کے باعث مجھے بعض معاملات سے روکنے کی کوشش بھی کی، اس وقت میں انتہائی کم عمر تھی اس لیے مسائل اور اس صورتِ حال کو پوری طرح سمجھنے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل
جیا علی نے کہا  بعد میں جب اس جوڑے کی طلاق ہو گئی تو چونکہ میں ایک نوجوان ماڈل تھی اس لیے میرا نام مسرت مصباح کے شوہر کے ساتھ جوڑ کر اسکینڈل بنا دیا گیا، اس تنازع کے باعث بعض جگہوں پر میرے کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی، تاہم میں نے بعد میں ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں کامیابی حاصل کی۔

۔۔