شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

Sep 09, 2026 | 13:26:PM
شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور زیادہ تر اپنی زندگی کو نجی رکھتی ہیں اور بہت کم اپنی زندگی کے خاص لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہے،تاہم حال ہی میں اداکارہ اپنی چھٹیاں گزارنے بیرون ملک گئیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں وہ اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ ہیں۔

 شیئرکی گئی تصاویرمیں انہیں ایک ساتھ کھاتے، کتابیں پڑھتے، اور گھومتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ چھوٹی سی چھٹی تو بنتی ہے ناں۔
واضح رہے کہ شردھا کپور اور اسکرین رائٹر و پروڈیوسر راہول مودی کے درمیان تعلقات کی پہلی بار خبریں 2024 میں سامنے آئی تھیں۔