بسنت: لاہور پولیس کا خصوصی پلان تیار،  23 لاکھ بائیکرز کو سیفٹی راڈز فراہم کرنے کا فیصلہ

Sep 16, 2026 | 11:41:AM
بسنت: لاہور پولیس کا خصوصی پلان تیار،  23 لاکھ بائیکرز کو سیفٹی راڈز فراہم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے خصوصی پلان مرتب کرلیا، چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بسنت سے قبل شہر کے 23 لاکھ بائیکرز کو سیفٹی راڈز فراہم کیے جائیں گے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق محفوظ بسنت کے لیے تقریباً 80 فیصد بائیکرز کو سیفٹی راڈز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، گزشتہ بسنت کے موقع پر 10 لاکھ بائیکرز کو سیفٹی راڈز فراہم کیے گئے تھے۔

پلان کے مطابق راڈز کی تنصیب کے لیے شہر کے اہم مقامات پر سو کیمپس قائم کیے جائیں گے، یکم نومبر سے شہریوں میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی جبکہ یکم جنوری 2027 سے سیفٹی راڈز کی تنصیب کا عمل شروع ہوگا۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ڈبل سواری کی صورت میں دونوں سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، بسنت کے دوران ڈکلیئر کیے گئے ریڈ زونز میں بائیکرز اور چنگچی رکشوں کا داخلہ بھی بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بغیر سیفٹی راڈز کے بائیکرز کا داخلہ بھی روکا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے قوم سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظم، مکہ مکرمہ پر حملہ ناقابلِ معافی قرار

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ محفوظ بسنت کے لیے پلان پر تین مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں آگاہی مہم، دوسرے مرحلے میں عملدرآمد اور تیسرے مرحلے میں انفورسمنٹ کی جائے گی۔