ہسپتالوں میں الیکٹریکل سیفٹی اقدامات کویقینی بنانے کی ہدایت

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پنجاب کی طبی درسگاہوں اور ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا 

Aug 26, 2026 | 14:11:PM
ہسپتالوں میں الیکٹریکل سیفٹی اقدامات کویقینی بنانے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)ہسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لئے الیکٹریکل سیفٹی اقدامات کویقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پنجاب کی طبی درسگاہوں اور ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا جس کی میڈیکل انسٹیٹیوشنز کے سربراہ کی تصدیق شدہ تعمیل رپورٹ 24 گھنٹے میں طلب کرلی گئی ہے۔
ہسپتالوں کو آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لیے جنوری 2025 میں حفاظتی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیاتھاکہ ہسپتال و طبی درسگاہیں ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
 ہسپتال و طبی درسگاہوں کوہدایت کی گئی ہے کہ الیکٹریکل لوڈ اسسمنٹ کا تازہ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے تاکہ اس بات کا تعیّن کیا جا سکے کہ منظور شدہ الیکٹریکل لوڈ ہسپتال کی موجودہ اور متوقع ضروریات کے لیے کافی ہے،مقررہ مقامات پر واٹر ہائیڈرنٹس ، آگ بجھانے والے آلات و دیگر سامانِ کی مناسب دستیابی، ان تک آسان رسائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں:ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اے آئی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
مراسلے میں مزیدکہاگیاہے کہ آگ بجھانے والے آلات کا باقاعدگی سے معائنہ اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں، ریسکیو 1122 سے ہسپتال کے عملے کو آگ سے بچاؤ کی تربیت دلوائیں ۔