گووندا کے بیٹے یش وردھن کی بالی ووڈ میں انٹری، والدہ سونیتا بھی فلم کا حصہ

Aug 22, 2026 | 14:20:PM
گووندا کے بیٹے یش وردھن کی بالی ووڈ میں انٹری، والدہ سونیتا بھی فلم کا حصہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کے بیٹے یش وردھن بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جبکہ ان کی والدہ سونیتا آہوجا بھی اسی فلم کے ذریعے اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’’ہیرو کی ہارورین‘‘ کے میکرز نے اعلان کیا کہ یش وردھن فلم میں اداکارہ نتانشی گوئل کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں سونیتا آہوجا، یش وردھن کی والدہ کا کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں:دھرمیندر کی پہلی فیملی سے متعلق بیان، ہیما مالنی دل کی بات زبان پر لے آئیں

فلم کی کاسٹ میں جیمی لیور، چنکی پانڈے، برجندر کالا اور سمرات کور رندھاوا بھی شامل ہیں۔

ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو شوبھا کپور، ایکتا آر کپور اور امر بٹالا پروڈیوس کر رہے ہیں، ’ہیرو کی ہارورین‘ 7 جنوری 2027 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

گووندا اور سونیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی سے متعلق حالیہ خبروں اور قیاس آرائیوں کے درمیان یش وردھن کی فلمی دنیا میں آمد خاندان کے لیے ایک خوش آئند خبر قرار دی جا رہی ہے۔