اداکارہ و گلوکارہ لیا سالونگا کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ  مل گیا

Sep 05, 2026 | 15:21:PM
 اداکارہ و گلوکارہ لیا سالونگا کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ  مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف فلپائنی اداکارہ و گلوکارہ لیا سالونگا نے ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
55 سالہ لیا سالونگا کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر 2,855واں ستارہ دیا گیا، انہیں یہ اعزازلائیو پرفارمنس کے شعبے میں ملا ہے۔
ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس کی پروڈیوسر اینا مارٹینیز نےاس موقع پرکہا کہ لیا سالونگا ایک جدت پسند فنکارہ ہیں جن کی غیر معمولی صلاحیتوں اور کئی دہائیوں پر محیط کیریئر نے دنیا بھر کے ناظرین کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بے شمارسپرہٹ گیتوں کے خالق نامورنغمہ نگاروارث لدھیانوی کوبچھڑے34 برس گئے
لیا سالونگا جلد آنے والی اینی میٹڈ فلم ’فورگٹن آئی لینڈ‘ میں مرکزی ولن کا کردار ادا کریں گی، فلم 25 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔