پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو 200 رنز سے ہرادیا، سیریز 1-3 سے جیت لی

Sep 16, 2026 | 22:06:PM
پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو 200 رنز سے ہرادیا، سیریز 1-3 سے جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کو 200 رنز سے شکست دے کر چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔ 

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 350 رنز بنائے۔ 

کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79، 79 رنز کی اننگز کھیلیں۔ 

انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 150 رنز بنا سکی۔

پاکستان انڈر 19 کی جانب سے احمد حسین نے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے کون سا اہم فیصلہ کرلیا تھا؟ مومنہ اقبال نے راز افشاں کر دیا

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: