پاک چین تعلقات میں اہم سنگ میل:دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرحدی کمیشن فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ سرحدی کمیشن فعال کر دیا گیا۔
سرحدی کمیشن کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت چین کی وزارتِ خارجہ کے محکمہ سرحدی و سمندری امور کے نائب ڈائریکٹر جنرل لی یا اور پاکستان کے دفترِ خارجہ میں چین امور کے ڈائریکٹر جنرل بلال محمود چودھری نے کی۔
پاکستان اور چین نے اپنی مشترکہ سرحد کے انتظام کے لیے ایک نیا مشترکہ کمیشن فعال کر دیا ہے جسے دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق یہ پلیٹ فارم سرحدی انتظام، تجارت، مشترکہ سروے اور عوامی روابط کے فروغ میں مدد دے گا، یہ کمیشن 2013 میں پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے سرحدی انتظام کے معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا، تاہم اب اسے باقاعدہ طور پر فعال کیا گیا ہے، اس کے ذریعے سرحدی نشانات کی دیکھ بھال، سرحد پار سہولیات کے انتظام، مشترکہ جائزوں اور دیگر عملی امور پر رابطہ کاری کی جائے گی۔
In a significant milestone for Pakistan- China relations, the two sides today operationalized the Pakistan-China Boundary Joint Commission, setting the stage for enhanced cooperation in border management, joint border surveys, trade flows and people to people connectivity.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 16, 2026
The… pic.twitter.com/q5uNn8qpN0
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خنجراب گزرگاہ کے ذریعے ہونے والی آمدورفت، تجارت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے جڑے معاملات میں تعاون مزید مضبوط ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:دانش یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے طلبہ کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا:شہباز شریف
پاکستان اور چین کا نیا کمیشن کسی سرحدی تنازع سے متعلق نہیں بلکہ پہلے سے متعین سرحد کے انتظام اور عملی مسائل کے حل کے لیے قائم کیا گیا ہے۔