آج کا پکوان: ایرانی کباب بنانے کی ترکیب

Sep 17, 2026 | 15:09:PM
آج کا پکوان: ایرانی کباب بنانے کی ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایرانی کباب بنانے کی آسان ترکیب  ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، پسی ہوئی ادرک ایک چھوٹا چمچہ، آلو ۲؍ عدد، پیاز ۲؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ۔

 پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، بیکنگ سوڈا ایک چھوٹا چمچہ، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے۔

 باریک کٹا ہوا پودینہ ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ ۴؍ سے ۵؍ عدد، انڈا ایک عدد، بریڈ کرمز آدھی پیالی، تیل حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ: آلو اور پیاز کو چھیل کر کدوکش کر لیں اور علیحدہ علیحدہ ململ کے کپڑے میں رکھ کر اچھی طرح دبا کر ان کا پانی نکال لیں۔

 پھر قیمے کو دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں، پھر اسے ایک پیالے میں ڈال دیں۔

 اس قیمے میں نمک، ادرک، آلو، پیاز، لال مرچ، گرم مسالہ، چوپ کی ہوئی ہری مرچ اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور فریج میں رکھ دیں۔

اب ایک پیالے میں انڈا پھینٹ کر اس میں کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر اور بریڈ کرمز ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے بھی قیمے میں شامل کر دیں۔

 حسب ِ پسند شیپ کے کباب بنا لیں اور تیل میں سنہری فرائی کرلیں،ان کبابوں کو پیٹا بریڈ کے ساتھ نوش فرمائیں۔